-
مغرب نے آزادیِ بیان کو دفنا دیا ہے، روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے منگولیہ کے سفر کے دوران ایک بیان میں کہا افسوس کی بات ہے کہ مغرب ہر وہ کام کررہا ہے جس سے ان میڈیا ہاوسز کے کام کو روکا جاسکے جو یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کی حقیقی اطلاعات منتشر کررہے ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
بحیرہ روم کے اوپر حزب اللہ کی ڈرون بالادستی اور نیا عسکری توازن
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ لبنان کی ڈرون اور میزائل صلاحیت کے بارے میں اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے نے تمام اسرائیلی عسکری اور سیاسی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
-
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی تہران میں ملاقات
ایرانی وزير خارجہ نے قطر کے وزير خارجہ کا ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
-
ایرانی سفیر کی پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات
پاکستان کے وزیر خزانہ نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
پاکستان میں مون سون بارشوں سے 77 اموات
پاکستانی وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مون سون اور پری مون سون کی لپیٹ میں ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہورہا ہے، یہ ایونٹ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
-
قطری وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے، امیر عبداللہیان سے ملاقات
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا سویڈن میں زیر حراست سابق ایرانی اہلکار کی فوری رہائی کا مطالبہ
ایرانی وزیر خارجہ نے سویڈن میں مجاہدین خلق تنظیم (MKO) کے دہشت گرد گروہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے سابق ایرانی اہلکار حمید نوری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
قطر کے وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے
قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی آج ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔
-
لَبَّيكَ الَّلهُمَّ لَبَّيْكَ، مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا
مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیر ملکی شامل ہیں۔
-
دہلی؛ گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
-
اربعین کے تمام موکب مکمل طور پر عوامی بنیادوں پر لگائے جاتے ہیں، یوسف افضلی
یوسف افضلی نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عوامی تعاون کی کمیٹی کی فعالیت کے متعلق کہاکہ موکبوں کے لئے رجسٹریشن گزشتہ ہفتے سے شروع ہو گئی ہے اور اب تک زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے تین ہزار موکبوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
-
تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتار کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
-
صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
حکومت پر تنقید کرنے والے معروف صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جس کی صوبائی وزیر قانون اور عمران ریاض کے وکیل نے بھی تصدیق کردی ہے۔