13 دسمبر، 2009، 7:17 PM

ہندوستان

ہندوستان نے دھنش میزائل کا تجربہ کیا ہے

ہندوستان نے دھنش میزائل کا تجربہ کیا ہے

ہندوستان نے آج کم فاصلے تک مار کرنے والے دھنش میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے آج کم فاصلے تک مار کرنے والے دھنش میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستانی دفاعی شعبے کے ایک ترجمان کے مطابق دھنش میزائل کا تجربہ خلیج بنگال کے بالاسور ساحل سے تقریباً چالیس ناٹیکل میل دور بحریہ کے جہاز آئی این ایس سبودھرا سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دھنش میزائل کا تجربہ دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او کی نگرانی میں ہوا ہے اور تجربہ سبھی پیمانوں پر صحیح اترا ہے۔

یہ میزائل پانچ سو کلوگرام وزن تک گولہ بارود لے کر ساڑھے تین سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔سن دو ہزار میں اس میزائل کا تجربہ بعض تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوگیا تھا۔

 

News ID 999813

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha