2 دسمبر، 2009، 4:58 PM

فرانس ، جرمنی

فرانس اور جرمنی نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے انکار کردیا ہے

فرانس اور جرمنی نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے انکار کردیا ہے

فرانس اور جرمنی نے فوری طور پر مزید فوجی دستے افغانستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس اور جرمنی نے فوری طور پر مزید فوجی دستے افغانستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔

فرانس کے صدر نکولس سارکوزی نے اوبامہ کی نئی افغان پالیسی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس مزید فوجی افغانستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کرنے کے لئے لندن میں 28 جنوری کو افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا انتظار کرے گا ۔جرمن چانسلر انجلا مرکل کا بھی یہی کہنا ہے کہ افغانستان کانفرنس سے پہلے مزید جرمن فوجیوں کی افغانستان تعیناتی کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔ اس کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی کا مسئلہ صرف فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا۔

 

News ID 994160

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha