20 جون، 2009، 9:23 AM

افغانستان

قندھارمیں بم دھماکےمیں 2 اتحادی فوجی ہلاک

قندھارمیں بم دھماکےمیں 2 اتحادی فوجی ہلاک

افغانستان میں اتحادی فوج کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں دو اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 25شدت پسند طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتحادی افواج کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں دو اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 25شدت پسند طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں اتحادی فوج کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نے واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت نہیں بتائی۔ امریکی فوج کے مطابق صوبہ فرح میں افغان اور اتحادی فوج پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔امریکی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص حاجی غلام جان بم بنانے میں ماہر تھا اور طالبان کمانڈروں سے اس کے تعلقات تھے۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص عام شہری تھا۔ امریکی فوج کے مطابق صوبہ زابل میں جھڑپ کے دوران کئی شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں صوبائی انٹیلی جنس آفیسر کے مطابق گذشتہ روز صوبہ اورزگان میں فوجیوں نے 16طالبان شدت پسندوں کوہلاک کیا جبکہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

 

News ID 899133

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha