مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع ہنگو میں حکام کے مطابق جیٹ طیاروں نے زرگیری اور شاہو خیل کے علاقوں میں بمباری کی ہے جس میں پانچ سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔طیاروں نےجمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر کے گھر اور ایک مدرسے پر بمباری کی ہے جس میں پانچ خواتین سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ہنگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی صبح ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے زرگری میں واقع جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مفتی دین اصغر کے گھر پر شدید بمباری کی۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے میں مفتی دین اصغر اور ان کے گھر سے ملحقہ دو گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے ہیں جس میں پانچ خواتین ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ تاہم حملے کے وقت مفتی دین اصغرگھر میں موجود نہیں تھے۔
تاہم بعض ذرائع نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ بتائی ہے جس میں دو نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ