مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر دمتری مدودف نے نیٹو ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ جارجیا میں فوجی مشقوں کے انعقاد سے ان کے روس کے ساتھ تعلقات پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صدر دمتری مدودف نے کہا کہ فوجی مشقوں کے انعقاد کافیصلہ مایوس کن ہے اور ان کو روس اور نیٹو ممالک کے مابین تعلقات کی دوبارہ بحالی میں رکاوٹیں پیدا ہونے کے سوا کوئی دوسرا فائدہ نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ 19 یورپی ممالک کی فوجوں کی مشترکہ مشقیں ” چھ مئی سے یکم جون تک منعقد ہونگی۔ روس کا کہنا ہے کہ ان مشقوں سے خطہ کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ