21 جنوری، 2009، 2:32 PM

باراک حسین اوبامہ

امریکہ کے نئے صدر وائٹ ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں

امریکہ کے نئے صدر وائٹ ہاؤس میں پہنچ گئے ہیں

امریکی صدر باراک حسین اوبامہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئےہیں جہاں ان کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک حسین اوبامہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئےہیں ان کے اعزاز میں تقاریب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔امریکی صدر باراک حسین اوبامہ کپیٹل ہل میں ظہرانے کے بعد صدارتی قافلہ وائٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہوا جہاں پر راستے میں عوام کی بڑی تعدادموجود تھی ۔صدارتی قافلے کے راستے میں اچانک امریکی صدر اپنی لیموزین کار سے اہلیہ مشیل اوباما کے ہمراہ باہر نکل آئے ۔اور پیدل وائٹ ہاؤس کی جانب چلنا شروع کر دیا ۔جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔جہاں پر تقاریب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے اس تقریب میں تیرہ ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔باراک اوبامہ نے اپنے پہلے خطاب میں امریکہ کی معاشی بدحالی اور مالی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور عالمی سطح پر امریکہ کے بارے میں پائی جانے والی نفرت پر بھی اظہار خیال کیا ہے اور امریکی پالیسی میں تبدیلی کا وعدہ دہرایا ہے لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ باراک اوبامہ کی ٹیم اسے تبدیلی نہیں لانے دےگی۔

 

News ID 820593

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha