30 اگست، 2008، 2:43 PM

پاکستان

پاکستان سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مزید13 معزول جج حلف اٹھانے پر آمادہ // لاہور ہائی کورٹ کے 4 معزول ججوں نے حلف اٹھا لیا

پاکستان سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مزید13 معزول جج حلف اٹھانے پر آمادہ // لاہور ہائی کورٹ کے 4 معزول ججوں نے حلف اٹھا لیا

پاکستان سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مزید13 معزول ججوں نے دوبارہ حلف اٹھانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے 4 معزول ججوں نے حلف اٹھا لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مزید13 معزول ججوں نے دوبارہ حلف اٹھانے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔جبکہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے لاہور ہائی کورٹ کے 5 معزول ججز کی تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے۔وفاقی حکومت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان 13 ججوں نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بغیر بحالی کا عندیا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جن پانچ ججوں کی تقرری کی سمری پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے دستخط کئے ہیں ان میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس اعجازاحمدچوہدری،جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس عمرعطابندیال شامل ہیں۔ ان میں سے چار ججوں نے حلف اٹھا لیا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ کے چار معزول ججوں میں سے دو نے دوبارہ حلف اٹھا نے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

 

News ID 741017

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha