26 جون، 2008، 8:08 PM

دری نجف آبادی

پاکستانی حکومت کو ایران کے شہر سراوان میں شر پسندوں کے حالیہ اقدامات کے بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدام کرنا چاہیے

پاکستانی حکومت کو ایران کے شہر سراوان میں شر پسندوں کے حالیہ اقدامات کے بارے میں سنجیدہ اور ٹھوس اقدام کرنا چاہیے

ساری ۔ مہر خبررساں ایجنسی : ایران کے اٹارنی جنرل نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ان شرپسندوں کے خلاف سنجیدہ اور ٹھوس اقدام عمل میں لائے جو ایران کے شہر سراوان میں حال ہی میں دہشت گردانہ کارروائی کرکے پاکستان میں روپوش ہوگئے ہیں۔

مہر خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ساری میں ایران کے اٹارنی جنرل  ق آیت اللہ قربانعلی دری نجف آبادی نے پاکستانی حکومت پر زوردیا ہے کہ ان شرپسندوں کے خلاف سنجیدہ اور ٹھوس اقدام عمل میں لائے جو ایران کے شہر سراوان میں حال ہی میں دہشت گردانہ کارروائی کرکے پاکستان میں روپوش ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے اور ایران کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی حکومت کو کارروائی کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں روپوش ہونے والے دہشت گردوں کی نسبت پاکستانی حکومت کو جواب دہ ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ ، اطلاعات، اور پولیس کے اہلکار پاکستانی حکومت سے اس سلسلے میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں دری نے کہا کہ اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ شرپسند ایران میں دہشت گردانہ کارروائی کرکے پاکستان میں پناہ حاصل کرلیں انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو پاکستان کی مقدس سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دینا چاہیے واضح رہے کہ سراوان میں حال ہی میں دہشت گردوں نے ایک ایرانی جج کو قتل کرنے کے بعد پاکستان  میں جا کر روپوش ہوگئے ہیں۔

 

 

News ID 706327

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha