مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کی انیسویں برسی میں شرکت کرنے والے 59 ممالک کے نمائندوں سے جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈآکٹر محمود احمدی نژاد نے خطاب کرت ےہوئے کہا امریکہ کی شیطانی اور استعماری طاقت کے زوال اور اضمحلال کا آغاز ہوچکا ہے صدر نے زوردیکر کہا کہ اقوام عالم کے باہمی اتحاد و یکجہتی کی بدولت امریکہ کی ظالم اور مستبد حکومت کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے اور اب دنیا میں کوئی بھی قوم امریکہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے کے لئے تیار نہیں ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ کی شیطانی سازشیں اب دنیا میں اپنا اثر کھو بیٹھی ہیں او اب امریکہ کے دوست ممالک بھی امریکی متضاد ، غلط ،جھوٹ اور زور پر مبنی پالیسیوں سے تنگ آکر اس کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ کو لبنان ، فلسطین ، عراق اور افغانستان میں زبردست شکست کا سامنا ہے اور عالمی برادری دنیا میں ہونے والے امریکی جرائم سے تنگ آچکی ہے اور اب امریکہ کے زوال کی برعکس گنتی شروع ہوچکی ہے۔صدر نےکہا کہ آج مٹھی بھر لبنانی غیور جوانوں نے اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کردیا ہے اوراسرائیل کی شکست در حقیقت امریکہ کی شکست ہے۔
آپ کا تبصرہ