مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور قطر کے امیرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کل را ٹیلیفون پر گفتگو میں لبنان کے سیاسی گروہوں پر زوردیا ہے کہ وہ دوحہ میں حاصل ہونے والے معاہدے اور باہمی اتفاق کی حفاظت کریں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بعض مغربی ممالک کو لبنان میں بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور اسلامی ممالک کے تعاون اور لبنانی گروہ باہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل کے لبنان میں شوم مقاصد کو ناکام بنا نے کی کوشش کریں ۔ امیر قطر اور ایران کے صدر نے کہا کہ قطر میں حاصل ہونے والے معاہدے سے بعض مغربی ممالک ضرور ناراض ہیں کیونکہ وہ لبنان میں بحران جاری رکھنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے تھے دونوں رہنماؤں نے تہران اور قطر کے روابط کو دیگر اسلامی ممالک کے لئے نمونہ عمل قراردیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی ۔ صدر احمدی نژاد نے لبنانی گروہوں کے درمیان اتفاق پیدا کرنے میں قطر کے کردار کو سراہا۔
آپ کا تبصرہ