30 اپریل، 2008، 5:32 PM

حماس

حماس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرمتنبہ کیا ہے

حماس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرمتنبہ کیا ہے

حماس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کا اگر اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں تواسرائیل کے خلاف 2 لاکھ فلسطینی فدائی حملوں کے لئے بھی تیار ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ2 لاکھ فلسطینی فدائی حملوں کے لئے تیار ہیں۔ غزہ میں اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزہار نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کی پیش کش منظور کرنے میں تاخیر کرتا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اگر200 نیوکلیئر وار ہیڈز رکھتا ہے تو فلسطینی عوام کے پاس بھی2 لاکھ فدائی بمبار حملہ آور موجود ہیں جو صیہونی وجود کے اندر خود کو اڑادینے اور جام شہادت نوش کرنے کے منتظر ہیں ۔محمود الزہار نے زور دیکر کہا کہ صیہونی قبضے کے خلاف لڑنے کے لئے ہمیں اپنے تمام تر ذرائع کو استعمال میں لانا ہوگا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کا غزہ میں محاصرہ کررکھا ہے

 

News ID 675158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha