14 جون، 2007، 9:30 PM

ایٹمی ایجنسی میں جرمنی کے نمائندے نے کہا ہے کہ

یورپی یونین سولانا اور لاریجانی کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

یورپی یونین سولانا اور لاریجانی کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں جرمنی کے نمائندے نے کہا ہے کہ یورپی یونین سولانا اور لاریجانی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں جرمنی کے نمائندے " پیٹر گیٹویلڈ " نے کہا ہے کہ یورپی یونین سولانا اور لاریجانی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اس نے کہا کہ اگر ایران سکیورٹی کونسل کی قرارداد کو تسلیم کرلے تو اس کے ساتھ مذاکرات کا باب کھلا ہے جرمنی کے نمائندے نے ایران کے ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون کی طرف کوئي اشارہ نہیں کیا اور اس نے صرف ایران کی طرف سےسکیورٹی کونسل کی قرارداد تسلیم کرنے پر زوردیا ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ سکیورٹی کونسل کی ایسی قراردادوں کو ہرگز تسلیم نہیں کرےگا جو امریکہ کے دباؤ میں منظور کی گئی ہیں اور جن میں ایرانی عوام کے حقوق کو مدنظر نہیں رکھا گیا ایران سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو این پی ٹی معاہدے کی روح کے خلاف قراردیتا ہے

News ID 502370

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha