مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد نے تہران میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پریوم افواج مسلح کے موقع پر ایک شاندار فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج شجاعت ، طاقت اور ایمانی قوت سے سرشار ہیں اور وہ اس وقت ملک کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں انھوں نے کہا کہ ایران نے نہ آج تک کسی ملک پر حملہ کیا ہے اور نہ حملے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن جن طاقتوں نے ماضی میں ایران کی مقدس سرزمین پرحملہ کرنے کی کوشش کی تو ایرانی عوام اور مسلح افواج نے ملکر دشمن کو اپنی سرزمین سے نکلنے پر مجبور کردیا اور دشمن کو ذلت آمیز شکست اٹھا کر ایران کی سرزمین سے نکلنا پڑا صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اس دور میں اور اس دور میں زمین آسمان کا فرق ہے اور آج ہماری مسلح افواج علم و امیان کے علاوہ جدید ترین ہتھیاروں سے بھی مسلح ہیں اور دشمن کے ہروار کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ اور تیار ہیں انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کو ایسا سبق سکھائیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا انھوں نے کہا کہ جب ہم کسی پر حملہ نہیں کرتے تو کوئی کیوں ہم پر حملہ کرےگا اور اگر کوئی ایسی غلطی کرتا ہے تو اس کو ہماری قوم اور مسلح افواج دندان شکن جواب دیں گے
صدر احمدی نژاد
صدر احمدی نژاد نےیوم مسلح افواج کے موقع پر تہران میں فوجی پریڈ سے خطاب کیا
صدر محمود احمدی نژاد نے تہران میں یوم مسلح افواج کے موقع پر ایک شاندار فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں
News ID 472552
آپ کا تبصرہ