21 اکتوبر، 2006، 5:46 PM

پاكستان كا ہندوستان سے احتجاج

نئي دہلي ميں ايك پاكستاني سفارتكار كو ہراساں كرنے پر پاكستان نے ہندوستان سے احتجاج كيا ہے

نئي دہلي ميں ايك پاكستاني سفارتكار كو ہراساں كرنے پر پاكستان نے ہندوستان سے احتجاج كيا ہے

نئي دہلي ميں پاكستاني سفارتخانے كے ايك اہلكار كو پوليس كے ذريعہ حراست ميں ليے جانے اور مار پيٹ كيے جانے كي پاكستان نے سخت مذمت كي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نئي دہلي ميں پاكستاني سفارتخانے كے ايك اہلكار كو پوليس كے ذريعہ حراست ميں ليے جانے اور مار پيٹ كيے جانے كي پاكستان نے سخت مذمت كي ہے دہلي پوليس نے پاكستاني اہلكار پر جاسوسي كا الزام عائد كيا ہے پاكستاني سفارتخانے كي طرف سے جاري ايك بيان ميں اپنے عملے كے ايك ركن كي گرفتاري پر سخت احتجاج كيا ہےپاكستاني افسر كو گرفتار كر كے اس كو حراساں كرنا بين الاقوامي سفارتي اداب كے منافي ہےدلي ميں پاكستاني ہائي كميشن كے ايك سينئر اہلكار كے مطابق كل رات ان كا ڈرائيور محمد فاروق ديوالي كے موقع پر تحفے تحائف تقسيم كرنے گيا تھا تو اسے ہندوستاني خفيہ ايجنسي كے بعض اہلكار گرفتار كر كے تھانے لے گئے اور وہاں اسے زد و كوب كيا گياليكن دلي پوليس كا كہنا ہے كہ محمد فاروق كو جاسوسي كرتے وقت گرفتار كيا گيا تھا اور پوچھ گچھ كے بعد انہيں پاكستاني ہائي كميشن كے حوالے كر ديا گيا ادھراسلام آباد ميں پاكستاني دفتر خارجہ سے جاري كردہ ايك بيان كے مطابق ڈرائيور محمد فاروق كو زدو كوب كرنے اور غير قانوني حراست ميں ركھنےكے خلاف پاكستان نے ہندوستان سے سخت احتجاج كيا ہے اس بيان ميں كہا گيا ہے كہ پاكستان كے ہائي كميشن كے ملازم كے ساتھ ’ناروا سلوك كرنا سفارتي آداب كے منافي اور اور عالمي معاہدوں كي خلاف ورزي ہے

News ID 396846

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha