مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي وزير خارجہ كونڈوليزارائس جنوبي كوريا پہنچ گئيں ہيں اطلاعات كے مطابق كونڈوليزارائس چار ملكي دورے كے دوران جاپان سے جنوبي كوريا پہنچي ہيں امريكي وزير خارجہ كا موجودہ دورہ شمالي كوريا كي جانب سے ايٹم بم كے تجربے كے جواب ميں كيا جارہا ہے جس كا مقصد شمالي كوريا پر دباؤ بڑھانا اور اس كے خلاف پابنديوں كو يقيني بنانا ہے كونڈوليزارائس جنوبي كوريا كے بعد روس اور چين كا دورہ بھي كريں گي اور شمالي كوريا كے خلاف پابنديوں كو يقيني بنانے پر بات كريں گي دورہ جنوبي كوريا ميں امريكي وزير خارجہ اقوام متحدہ كے نئے سيكريٹري جنرل اور جنوبي كوريا كے وزير خارجہ بان كي مون اور ديگر اعلي حكام سے ملاقات كريں گي امريكي وزير خارجہ جاپان كادورہ مكمل كركے سيول پہنچي ہيں
امريكي وزير خارجہ كونڈوليزارائس جنوبي كوريا پہنچ گئيں ہيں
News ID 396039
آپ کا تبصرہ