7 مئی، 2026، 7:07 PM

آبنائے ہرمز میں بڑا بحران، 1600 جہاز پھنسے ہوئے ہیں، امریکی میڈیا

آبنائے ہرمز میں بڑا بحران، 1600 جہاز پھنسے ہوئے ہیں، امریکی میڈیا

امریکی چینل کے مطابق آبنائے ہرمز کے دونوں طرف تقریبا 1600 جہازوں کے پھنس جانے سے عالمی تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباً 1600 جہاز آبنائے ہرمز کے قریب سرگرداں ہیں۔

سی این این نے بین الاقوامی بحری ادارے کے حوالے سے مزید بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 32 جہازوں پر میزائل حملے کیے جا چکے ہیں، جن کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی بحری ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں فوجی اسکواڈ یا بحری نگرانی اس بحران کا کوئی مستقل اور پائیدار حل نہیں ہے۔

دوسری جانب الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا تھا کہ تہران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے نئے طریقہ کار متعارف کرائے ہیں، جن میں فوجی اداروں کے ساتھ لازمی رابطہ اور مخصوص راستوں کی پابندی شامل ہے، جس کے ذریعے اس اہم گزرگاہ پر مزید کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

News ID 1939181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha