5 مئی، 2026، 8:16 PM

بفرزون بھی اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے نہیں بچا سکتا، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

بفرزون بھی اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے نہیں بچا سکتا، سابق اسرائیلی وزیر اعظم

سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے جنوبی لبنان میں بفرزون بنانے کی حکمت عملی کو غیر مؤثر قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رژیم کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے جنوبی لبنان میں بفرزون قائم کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو نہیں بچا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق، 2006 سے 2009 تک اسرائیل کے وزیر اعظم  رہنے والے ایہود اولمرٹ نے امریکی ویب سائٹ المانیٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو درپیش اصل خطرہ توپخانے کی گولہ باری نہیں بلکہ وہ میزائل ہیں جن کی رینج 50 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ اس تناظر میں سرحد کے ساتھ قائم کیا گیا بفر زون بے معنی اور غیر مؤثر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بفرزون کے قیام سے لبنان کے دیہاتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ میزائل حملوں کی روک تھام اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا صرف لبنان کی حکومت کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی قوتوں کی حمایت سے ہی ممکن ہے۔

اولمرٹ نے مزید کہا کہ لبنانی حکام نومبر 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے، خصوصاً حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق شقوں پر مؤثر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں، جس کی وجہ لبنان کی مرکزی حکومت کی کمزوری ہے۔

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے تل ابیب کی کابینہ پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور فرانس کے ساتھ مل کر موجودہ مرحلے میں لبنان کے سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے اور ان کے ساتھ مستحکم سکیورٹی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے، کیونکہ ان کے بقول یہی شمالی سرحدوں پر استحکام حاصل کرنے کا بہترین راستہ ہے۔

News ID 1939148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha