مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك اسرائيلي اخبار نے لكھا ہے كہ ? 63 اسرائيلي عوام اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ كے استعفي كا مطالبہ كررہے ہيں اسرائيل نے لبنان پر حزب اللہ كو غير مسلح كرنے اور اپنے دوفوجيوں كو چھڑانے كے لئے حملہ كيا تھا 33 دن كي لڑائي ميں حزب اللہ نے اسرائيل كے تمام ناپاك منصوبوں كو ناكام بناديا اور اسرائيلي فوج كو زميني لڑائي ميں حزب اللہ نے زبردست شكست سے دوچار كرديا 33 دن كي لڑائي ميں اسرائيل كو بڑي خفت اور ذلت كے ساتھ لبنان سے نكلنا پڑا اسرائيل نہ فوجيوں كو چھڑا سكا اور نہ حزب اللہ كو غير مسلح كرسكا اسرائيلي حكومت كي اس تاريخي ناكامي پر اسرائيلي عوام كو سخت غصہ ہے اور وہ اسرائيلي حكومت كي برطرفي كا مطالبہ كررہے ہيں 63 فيصد لوگ اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ اور 74 فيصد لوگ وزير دفاع عمير پريز كے مستعفي ہونےكا مطالبہ كررہے ہيں
اسرائيلي وزير اعظم سے استعفي كا مطالبہ
اسرائيلي وزير اعظم سے استعفي كا مطالبہ شروع ہوگيا ہے
ايك اسرائيلي اخبار نے لكھا ہے كہ ? 63 اسرائيلي عوام اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ كے استعفي كا مطالبہ كررہے ہيں
News ID 371224
آپ کا تبصرہ