3 مئی، 2026، 9:45 AM

نتن یاہو کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کا وسیع احتجاج

نتن یاہو کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں صہیونیوں کا وسیع احتجاج

صہیونی عوام نے سکیورٹی ناکامی اور جنگی پالیسیوں پر نتن یاہو کابینہ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر آواز بلند کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نتن یاہو کابینہ کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور حیفا سمیت کفر سابا، ہرتزلیا، رہوفوت اور کریات طبعون میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ طوفان الاقصی کے دوران سکیورٹی ناکامی کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی قائم کی جائے۔

مظاہرین نے جنگی اقدامات اور سیاسی مفادات کے لیے شروع کی گئی سرگرمیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، لیکن عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج جاری رکھا اور حکومت کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

News ID 1939110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha