مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے قریب ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے کم از کم 23 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک عوامی ٹرانسپورٹ کی بس اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔
آپ کا تبصرہ