مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران میں بنیادی انفراسٹرکچر پر فضائی حملوں کے بعد ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل اور خلیج فارس میں کئی اہداف پر جوابی حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کے بعد بحرین کے علاقے الرفاع میں واقع BAPCO آئل ریفائنری کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
BAPCO ریفائنری بحرین کی اہم ترین تیل تنصیبات میں شمار ہوتی ہے اور اسے خلیج فارس کے جنوبی حصے میں امریکہ کے اتحادیوں کی اقتصادی شہ رگ سمجھا جاتا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق ایرانی میزائلوں نے بحرین کی سرحد کے قریب ایک صنعتی فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے بعد علاقے میں بڑے دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اسی دوران ذرائع نے بحرین میں موجود امریکی بحری اڈے الجفیر کے قریب بھی شدید دھماکے کی خبر دی ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک تفصیلی سرکاری معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی ایران کے میزائل حملوں سے شدید نقصانات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ