15 جنوری، 2026، 2:26 PM

اقوام متحدہ ایران میں دہشت گردی اور فسادات کی مذمت کرے، عراقچی کا گوتریش کو خط

اقوام متحدہ ایران میں دہشت گردی اور فسادات کی مذمت کرے، عراقچی کا گوتریش کو خط

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں گوتیرش پر زور دیا کہ ایران میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرش کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ 8 اور 9 جنوری کو ایران میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے داعش کے طرز پر قتل عام کیا۔

اپنے خط میں انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دہشت گردوں نے پرامن مظاہروں کو غلط رخ دیا اور وحشیانہ طریقے سے نہتے شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور بعض کو زندہ جلادیا۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے مطالبہ کیا ایران میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کریں۔

ایرانی عوام کی حمایت کے نام پر امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی جائے۔

News ID 1937704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha