مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے بحرالکاہل میں ایک بحری جہاز پر حملہ کیا ہے جس پر مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی فوج نے بحرالکاہل میں ایک مشتبہ منشیات بردار کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی کہ مذکورہ جہاز مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے معروف راستوں پر نقل و حرکت کر رہا تھا اور منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے نتیجے میں دو مرد افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر انجام دی۔
آپ کا تبصرہ