مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاپان پر فتح اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر تیان من اسکوائر پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں دنیا کے 26 سے زائد ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سابق سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
فوجی دستوں کی منظم اور شاندار پریڈ نے تقریب کو چار چاند لگایا۔
پریڈ کے دوران پیدل فوج کی منظم قطاریں، خواتین کے فوجی یونٹوں کی بھرپور پرفارمنس، اور چینی صدر شی جن پنگ کے مخصوص انداز نے حاضرین کو متاثر کیا۔
گارڈ آف آنر اور پرچم برداری کے مناظر بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے، جبکہ ہزاروں افراد نے یکصدا ہوکر قومی ترانہ گایا گیا۔
چینی صدر شی جنپنگ نے ریٹائرڈ فوجیوں کا استقبال کیا اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی شامل تھے۔




پریڈ میں مختلف ممالک کے سفیران، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور ملک کے لئے جان کی قربانی دینے والوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
آپ کا تبصرہ