22 اگست، 2022، 5:29 PM

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید کئی افراد جانبحق+ویڈیو

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید کئی افراد جانبحق+ویڈیو

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے۔

 پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ بلوچستان میں آنے والے نئے سیلابی ریلے سے 6 افراد جانبحق ہوگئے۔ سیلاب سے سڑکوں اور مکانات کو نقصان ہوا اور بہت سے لوگ بے گھر ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، دریائے بولان میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس سے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی اور کوئٹہ، پشین، مستونگ، قلات، زیارت اور دوسرے علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تونسہ شریف میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

پاکستان بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب ریلوں سے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

تونسہ شریف اور کوہ سلیمان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مکان کی چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں سے اب تک 18 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

News ID 1912100

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha