ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 15 روزہ دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 15 روزہ دورہ پاکستان پر  کراچی پہنچ گئی ہے. ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور انتظامی عہدیدار دبئی کے راستے پرواز ای کے 600 سے کراچی آئے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منتظمین کے کورونا 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیے گئے ہیں، جس کے بعد انہیں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام کھلاڑی کورونا وائرس کے رزلٹ منفی آنے تک ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔ 18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

News Code 1909095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =