مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک احساس پرگرام کے لیے مربوط سماجی تحفظ ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کو 60کروڑڈالر (104ارب روپے ) فراہم کر ے گا۔ نئے پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اور غربت میں کمی کی کوششوں پر عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی،اس نئے پروگرام کے تحت احساس پروگرام کےذریعے سماجی تحفظ اور غربت میں کمی کی کوششوں پر عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی۔
پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی ، خواتین( خاص طوپر ماؤں) ، غریب گھروں کے بچوں کو متوازن خوراک کی فراہمی میں اضافہ میں استعمال کیا جائےگا، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائر یکٹر یانگ نے ملاقات کی،وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان کو جاری امداد کو سراہا۔
کنٹری ڈائر یکٹر نے بتایا کہ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی امداد کا حجم 6ارب30کروڑ ڈالر ہےجو کنٹری آپریشن بزنس پلان 2021.23کے تحت فراہم کیا جائے گا۔
اس وقت ایشیائی ترقیاتی بنک 6ارب40کروڑ ڈالر کےتوانائی ، روڈ ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، آبپاشی ، شہری خدمات ، تعلیم ، صحت اور سماجی تحفظ کے 32منصوبے زیر تکمیل ہیں ، جبکہ 60کروڑ ڈالر کا احساس تحفظ پروگرام کےلیے ایک نیا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ