5 اکتوبر، 2021، 2:10 PM

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہونے سے مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہونے سے مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان

گزشتہ روزدنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہونے کے باعث مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلوم برگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ روزتقریبا 6 گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک، اورسوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اورواٹس ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئ تھیں جس کے باعث فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے  اسٹاکس 4.9 فیصد گرگئے اورکمپنی کو7 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ اس نقصان کی بڑی وجہ فیس بک کی بندش کے باعث صارفین کا دیگرایپلیکیشن اورویب سائٹس تک رسائی کرنا بھی شامل ہے۔ فیس بک کے حصص میں کمی گزشتہ سال نومبرکے بعد ایک دن میں سب سے بڑی کمی ہے تاہم سروسز بحال ہونے کے بعد اس میں 0.5 فیصد بہتری آگئی ہے۔

News ID 1908409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha