مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے خواتین کو ان کے خاندانی مردوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت بعض قوانین میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت 18سال سے زائد عمر کی خواتین اپنے والد، بھائی، شوہر و دیگر مرد رشتہ دار کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک جا سکیں گی جبکہ اس تبدیلی پر عمل رواں سال سے شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام عمر کی خواتین پر لازم ہے کہ وہ پاسپورٹ کے حصول یا بیرون ملک سفر سے قبل اپنے خاندان کے مرد سے اجازت حاصل کریں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ کے کہنے پروہابی نظریات پر مبنی قوانین میں تبدیلی کا آغاز بھی کردیا ہے۔
سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے خواتین کو ان کے خاندانی مردوں کی رضامندی کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
News ID 1892127
آپ کا تبصرہ