مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر برہم صالح ایک اعلی وفد کے ہمراہ سنیچر کے دن تہران کا دورہ کریں گے۔ عراق کے صدر ایران کے دو روزہ دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی ، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور بعض دیگر اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عراقی صدر اس سفر میں باہمی تعاون کے چند معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
عراق کے صدر ایک اعلی وفد کے ہمراہ سنیچر کے دن تہران کا دورہ کریں گے۔
News ID 1885660
آپ کا تبصرہ