مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے پارٹی ہیڈکوارٹرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل ڈیل کی انکوائری کی صورت میں نریندرمودی کی سرکار کا خاتمہ ہوجائےگا۔ہندوستانی کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے کہا کہ سی بی آئی ڈائریکٹر رافیل ڈیل کی دستاویزات کی جانچ کررہے تھے،وزیراعظم مودی نے سی بی آئی ڈائریکٹرالوک ورما کو بھی جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ رافیل ڈیل مودی نے انیل امبانی کو30کروڑ روپے دلانے کیلئے کی،رافیل ڈیل میں مودی کے نہ بچنے کی دو وجوہات کرپشن اور فیصلہ سازی ہیں۔
![رافیل ڈیل کی انکوائری کی صورت ميں مودی سرکار کا خاتمہ ہوجائےگا رافیل ڈیل کی انکوائری کی صورت ميں مودی سرکار کا خاتمہ ہوجائےگا](https://media.mehrnews.com/d/2015/11/08/3/1898064.jpg?ts=1486462047399)
ہندوستانی کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل ڈیل کی انکوائری کی صورت میں مودی سرکار کا خاتمہ ہوجائےگا۔
News ID 1885298
آپ کا تبصرہ