مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے امریکہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونیوالے اضافی 200 ارب ڈالر قیمت کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے درآمد ہونیوالی چینی اشیاء کی ایک مکمل فہرست تیار کی ہے جن پر ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے اور اس میں سینکڑوں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ، تنباکو، کوئلہ، کیمیائی مادہ، ٹائر، کتے اور بلیوں کے کھانے پینے کے سامان ، کنزیومر الیکٹرانک چیزیں اور ٹیلی ویژن اشیا پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے 34 ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگایا تھا اور چین نے اس کے فورا بعد اپنے یہاں درآمد ہونے والے امریکی سامان پر بھی اتنا ہی ٹیکس لگا دیا تھا۔
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے امریکہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونیوالے اضافی 200 ارب ڈالر قیمت کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔
News ID 1882159
آپ کا تبصرہ