15 مئی، 2018، 7:02 PM

پوپ فرانسس کی گاڑی 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

پوپ فرانسس کی گاڑی 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کے لیے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فلاحی کاموں کے لیے اپنی گاڑی کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں نیلام کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا  پوپ فرانسس نے گزشتہ برس تحفے میں ملی لگژری گاڑی امبورگینی کو ریاست موناکو میں نیلام کر دیا۔ پوپ فرانسس نے پُر تعیش گاڑی کی نیلامی کا حکم دیا تھا تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقوم کو فلاحی کاموں میں استعمال کیا جا سکے۔ گاڑی کی نیلامی کا اختتام 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی بولی پر ہوا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں بنانے والی کمپنی لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔

News ID 1880733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha