6 اپریل، 2018، 12:27 PM

امریکہ پہلے ہی احمق اور نااہل صدور کی وجہ سے چین کے ساتھ اقتصادی جنگ ہار چکا ہے

امریکہ پہلے ہی احمق اور نااہل صدور کی وجہ سے چین کے ساتھ  اقتصادی جنگ ہار چکا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو ہم برسوں پہلے امریکہ کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل صدورکی وجہ سے ہار چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو ہم برسوں پہلے امریکہ کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل صدورکی وجہ سے ہار چکے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سالانہ 500 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے، املاک دانش چوری سے بھی مزید 300 ارب کا نقصان ہو رہا ہے، ہم یہ سب جاری نہیں رہنے دے سکتے۔امریکی صدر کی ٹویٹ چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا عندیہ دیے جانے اور ان مصنوعات کی فہرست جاری کرنے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کی جانب سے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جن سے 2 بڑی معیشتوں کے باہمی تجارتی روابط میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

News ID 1879859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha