13 جنوری، 2018، 3:22 PM

سعودی عرب میں خواتین نے پہلی بار اسٹیڈیم میں پہنچ کر میچ دیکھنے کی سعادت حاصل کی

سعودی عرب میں خواتین نے پہلی بار اسٹیڈیم میں پہنچ کر میچ دیکھنے کی سعادت حاصل کی

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارخواتین نے جدہ کے اسٹیڈیم میں حاضر ہو کر میچ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بارخواتین نے اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔  سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان امریکی صدر ٹرمپ کے خاص دوست ہیں اور وہ امریکی صدر ٹرمپ کے دستورات کے مطابق ملک میں خواتین کو آزادی سے نواز رہے ہیں سعودی عرب کی خواتین کو اب گاڑی چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے اور سعودی خواتین اب محرم کے بغیر ویزا بھی حاصل کرسکتی ہیں۔ میچ سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک اسٹیڈیم میں ہوا جہاں دو مقامی فٹ کلبس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔دونوں کلبس کے پسندیدہ کھلاڑیوں کوخواتین نے جوش و جذبے کے ساتھ سراہا اور یقیناً کھلاڑیوں کے بھی حوصلے خواتین کے جذبے کو دیکھ کر بڑھتے محسوس ہوئے اور طرفین نے ایکدوسرے کو دیکھ کر سعادت  حاصل کی۔

News Code 1878016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha