24 جون، 2017، 5:11 PM

پاراچنار میں 2 بم دھماکوں میں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

پاراچنار میں 2 بم دھماکوں میں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

پاکستان کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے 200 سے زائد افراد اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ دھماکے کے عینی شاہدین کے مطابق پاراچنار کی مصروف طوری مارکیٹ میں ہونے والے پہلے دھماکے سے تھوڑی دیر قبل ہی  کچھ فاصلے پر یوم القدس کا مظاہرہ اختتام پذیر ہوا تھا، دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد جائے دھماکا پر زخمیوں کی مدد کے لیے پہنچی۔ وہابی دہشت گردوں نے پاراچنار میں اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کی حمایت میں  یوم قدس کی ریلی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کے صدر ، وزیر اعظم اور سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں نے وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میںم ذمت کی ہے۔

News ID 1873417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha