مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے دار الحکومت کاراکس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سےمزید 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ان مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ حکومت کے مخالفین سوشلسٹ صدر نکولس مادُورو کو ملک کے سنگین اقتصادی بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ادھر صد مادُورو نے بڑے پیمانے پر عوامی احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ ملیشیا ارکان کو مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ونزوئلا کے دار الحکومت کاراکس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جاری جھڑپوں کی وجہ سےمزید 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1871968
آپ کا تبصرہ