18 اکتوبر، 2016، 10:59 PM

نواز شریف پاکستان کو سیاسی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں

نواز شریف پاکستان کو سیاسی تنہائی کی طرف لے جارہے ہیں

پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں جب کہ سول ملٹری تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف  نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں جب کہ سول ملٹری تعلقات میں بھی کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔  پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے بات کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اس وقت تک بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز سے نہیں اٹھایا جاسکتا، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں وزیرخارجہ موجود نہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کو سفارتی تنہائی کی جانب لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں سول ملٹری تعلقات اچھے تھے تاہم اس وقت سول ملٹری تعلقات کشیدہ دکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ ناقص طرز حکمرانی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے کیوں کہ آرمی صرف پاکستان کا بھلا چاہتی ہے اور آرمی میں رہ کر وہاں سے حالات زیادہ بہتر دکھائی دیتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملٹری اس وقت نوازشریف سے خوش دکھائی نہیں دے رہی کیوں کہ پاکستان کے حالات اس وقت اچھے نہیں ہیں، عوام بدحالی کا شکار ہے اس لیے آرمی بھی خوش نہیں ہوگی، جب حکومت پر کرپشن کے الزامات ہوں اور ملک کے مفاد میں غلط فیصلوں کے علاوہ منفی باتیں ہورہی ہوں تو سب کو لگتا ہے آرمی حکومت کے خلاف ہے لیکن آرمی صرف پاکستان کے ساتھ ہے وہ ہمیشہ پاکستان کا بھلا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کی خبر جس شخص نے لیک کی اسے پکڑنا چاہیے، صحافی کا کام ہی خبر دینا ہوتا ہے لیکن اس خبر سے فوج ، حکومت اور سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا کیوں کہ سول اور ملٹری مل کر ہی ملک چلاتی ہے۔

News ID 1867685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha