مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق لہسن کھانے کے بعد آنے والا پسینہ مردوں کو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے۔ یونیورسٹی آف اسکاٹ لینڈ اور چارلس یونیورسٹی آف چیک ری پبلک میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو شیو کرنے کے بعد مہنگے آفٹر شیو لگانے کی ضروت نہیں بلکہ وہ لہسن کھائیں جس کے بعد آنے والا پسینہ خواتین کے لیے آپ کو زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے کیوں کہ خواتین کو اس طرح کی خوشبو عام طور پر زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ لہسن غذائیت سے بھر پورسبزی ہے جو بغل میں پسینہ بناتی ہے جو کسی بھی انسان کی صحت مند ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
لہسن میں اینٹی بائیوٹیک، وائرس مخالف اور اینٹی فنگل خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو نزلے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ لہسن کی اینٹی بیکٹیریل خوبی بغل سے آنے والے پسینے سے ناخوشگوار بو پیدا کرنے والے مائیکروبس کی شدت کو کم کر کے اسے خوشگوار بنا دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانسوں سے نکلنے والی خوشبو سماجی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح بغل میں پسینے کی خوشبو بھی تعلقات میں ایک اہم عنصر شمار کیا جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران 40 مردوں میں سے کچھ کو لہسن یا لہسن کیپسول کھلائے گئے اور کچھ کو لہسن نہیں کھلایا گیا جس کے بعد ان کے بغلوں میں 12 گھنٹے تک پیڈز لگا کر ان کے پسینے کی خوشبو حاصل کی گئی۔ تحقیق کے بعد 82 خواتین سے کہا گیا کہ وہ اس خوشبو کو سونگھیں اور بتائیں کہ کونسی خوشبو زیادہ خوشگوار، پرکشش، اور عورتوں کی پسندیدہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج میں یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ لہسن کھانے والے مردوں کے پسینے کو زیادہ دل کو لبھانے والی اور ہلکی تھی جو خواتین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جن مردوں نے 6 گرام لہسن روٹی اور پنیر کے ساتھ کھائے تو ان کے پسینے کی خوشبو لہسن کھانے سے پہلے کی خوشبو سے زیادہ مختلف نہ تھی لیکن جب انہوں نے اس مقدار دگنا یعنی 12 گرام کردی تو ان کے پسینے کی خوشبو زیادہ پرکشش اور دل کو اچھی لگنے والی بن گئی۔
آپ کا تبصرہ