مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناسا نے مریخ کی فضا میں پرواز کے لیے ہوائی جہاز پر کام شروع کردیا جو مریخ کی باریک فضا میں پرواز کرے گا۔ ناسا کی جانب سے بوم رینگ شکل کے اس طیارے کا پہلا تجربہ اس سال کیا جائے گا جب اسے ایک خاص غبارے میں رکھ کر 10 ہزارفٹ بلندی سے چھوڑا جائے گا اوراس دوران طیارے کی آزمائش کی جائے گی ۔ ہوائی جہاز کے پہلے پروٹوٹائپ میں بازوؤں کی چوڑائی صرف 24 انچ ہے اور وزن ایک پونڈ سے بھی کم ہے جسے کاربن فائبر اور فائبرگلاس سے تیار کیا جائے گا لیکن مریخ پر قوتِ ثقل کم ہونے کی وجہ سے اصل طیارے کا وزن زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔ ناسا کے مطابق تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس طیارے کو 2022 اور2024 میں مریخ پر بھیجا جائے گا۔ناسا کی جانب سے اس طیارے کو بنانے کا مقصد مریخی فضا میں طویل پرواز کے بعد لینڈ کرانا ہے اور اس دوران یہ مریخ پر انسانوں کے اترنے کے لیے مناسب مقامات کا بھی جائزہ لے گا اور ان مقامات کی تصاویر اور ڈیٹا زمین پر روانہ کرے گا۔
ناسا نے مریخ کی فضا میں پرواز کے لیے ہوائی جہاز پر کام شروع کردیا جو مریخ کی باریک فضا میں پرواز کرے گا۔
News ID 1856417
آپ کا تبصرہ