مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی ایک فیکٹری میں روبوٹ نے اپنے ساتھی ورکرکو قتل کرکے سب کو حیران اور خوفزدہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرینکفرٹ میں واقع آٹو میکر کمپنی واکس ویگن میں لوگ کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک روبوٹ نے اپنے قریب کھڑے ورکر کو اپنے بازوؤں میں جکڑ کر اس قدر زور سے بھینچا کہ اس کی ہڈیاں تک ٹوٹ گئیں اور وہ شخص موت کے منہ میں چلا گیا۔ ترجمان کمپنی کا کہنا تھا کہ 22 سالہ شخص کمپنی کے پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کررہا تھا اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے اس ڈیپارٹمنٹ میں روبوٹ کو کام پر لگایا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی ابتدائی معلومات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ یہ روبوٹ کا خود سے کوئی ایکشن نہیں تھا بلکہ انسانی غلطی کے باعث ایسا ہوا کیوں کہ روبوٹ وہی ایکشن کرتا ہے جو اس میں پروگرام کیا جاتا ہے۔ حادثے کے بعد پراسیکیوٹر قتل کا مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں کہ اس کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا جائے اور اس میں کس طرح کی دفعات لگائی جائیں۔
آپ کا تبصرہ