11 مئی، 2015، 1:47 AM

افخم

ایران نےعارضی جنگ بندی سے پہلے یمن پر ہوائی حملوں میں اضافہ کی مذمت کی ہے

ایران نےعارضی جنگ بندی سے پہلے یمن پر ہوائی  حملوں میں اضافہ کی مذمت کی ہے

مہر نیوز/ 11 مئی / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عارضی جنگ بندی سے پہلے یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب وحشیانہ ہوائی حملوں میں سہری آبادی اور اسلامی آثار اور مذہبی مقدسات کو جان بوجھ کر تباہ کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم  نے عارضی جنگ بندی سے پہلے یمن پر سعودی عرب کے ہوائی  حملوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب وحشیانہ ہوائی حملوں میں سہری آبادی اور اسلامی آثار اور مذہبی مقدسات کو جان بوجھ کر تباہ کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ یمن کے عوام کو سعودی عرب کے جلادوں سے بچآنے اور یمن میں عظیم  انسانی المیہ کو روکنے کی کوشش کریں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کی شے پر یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ اورانسانی بنیادوں پر یمنی عوام کے لئے امداد کو بھی سعودی عرب روک رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران نے یمنی عوام کی امداد کے لئے کشتی نجات روانہ کی ہے ۔

News ID 1854939

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha