مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف خبرنگار اور تجزیہ نگارمحمد حسنین ہیکل نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور فوجی حملے کو تاریخی غلطی اور اشتباہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالم اسلام کا طاقتور اور مؤثر ملک ہے۔ اس نے کہا کہ یمہ میں منصور ہادی کی حکومت کا زوال صاف نظر آرہا تھا اور منصور ہادی کو بچانے کے لئے سعودی عرب کی یمن پر یلغار تاریخی غلطی ہے۔
ہیکل نے کہا کہ خلیج فارس کےعربی ممالک نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی اقدام انجام نہیں دیا لیکن انھوں نے ایک قوم کو دبانے کے لئے فوری طور پر فوجی حملہ کردیا جو تاریخی غلطی ہے۔
ہیکل نے کہا خلیج فارس کے عرب ممالک اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے بلکہ ایران کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور یہ وہی چیز ہے جو امریکی پالیسی کے بالکل مطابق ہے۔ ہیکل نے خبردار رکتے ہوئے کہا کہ مذہبی جنگ کو ہوا دینے سے عرب ممالک مزيد تقسیم ہوجائیں گے اور اس کا فائدہ دشمنوں کو پہنچے گا۔
آپ کا تبصرہ