مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ، اسرائیل اور قطر یمنی عوام کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں اور یمن میں سرگرم دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہے ہیں۔
عبد الملک الحوثی نے صنعا کی دو مساجد میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے لوحقین کے ساتھ ہمدردی اور انھیں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنعا کی مساجد پر حملوں میں سعودی عرب، قطر، امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش کچھ نہیں یہ سب امریکی اور سعودی جاسوسوں کا نیٹ ورک ہے جس کو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں سعودی عرب اور قطر چلا رہے ہیں۔ عبدالمالک حوثی نے کہا کہ القاعدہ اور داعش امریکی اور سعودی آلہ کار تنظیمیں ہیں جن کی سرپرستی امریکی اور سعودی جاسوس کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ