21 مارچ، 2015، 12:28 AM

یمن

داعش دہشت گردوں نے یمن کے خونی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش دہشت گردوں نے یمن کے خونی دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

مہر نیوز/21 مارچ/ 2015 ء : سفلی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے یمن کی دو مساجد میں خونی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ ان دھماکوں میں 120 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سفلی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم نے یمن کی دو مساجد میں خونی بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ ان دھماکوں میں 120 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بدر مسجد میں دو دھماکے ہوئے جس میں انصار اللہ تحریک کے ممتاز عالم دین مرتضی بن زید المحطوری شہید ہوگئے تیسرا دھماکہ مسجد الحشحوش میں ہوا تینوں دھماکوں 120 سے زائد افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم داعش نے ققبول کرلی ہے۔ داعش دہشت گردوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے یمن کی دو مسجدوں میں دھماکے کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہے۔

News ID 1852105

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha