23 فروری، 2015، 6:47 PM

پاکستان

پاکستان میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ گرفتار

پاکستان میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ گرفتار

مہر نیوز/23 فروری/ 2015 ء : پاکستان کے شہر پشاورمیںپولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر پشاورمیںپولیس نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ماشکیل میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں کی شکایت پر گیارہویں جماعت کی طالبہ کو بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ موبائل فون میں وائس چینجر کے ذریعے تاجروں کو دھمکیاں دیتی اوردہشت گرد  کالعدم تنظیموں سے اپنی وابستگی ظاہر کر کے ان سے بھتہ وصول کرتی تھی جب کہ ملزمہ نے ڈرا دھمکا کر ایک تاجر سے 10 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار طالبہ بھتہ وصولی کے بعد اپنی جگہ تبدیل کرتی رہتی اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں کے بچوں کے اغوا کی دھمکیاں بھی دیتی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے رشتہ داروں کو بھی دھمکیاں دیں جب کہ گرفتاری کے بعد ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

News ID 1850537

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha