16 دسمبر، 2014، 9:46 PM

سشما سوراج

بھارتی وزیر امور خارجہ کا پاکستانی بچوں کے سوگ میں ڈنر دعوت کا پروگرام منسوخ

بھارتی وزیر امور خارجہ کا پاکستانی بچوں کے سوگ میں ڈنر دعوت کا پروگرام منسوخ

مہر نیوز/16 دسمبر/ 2014 ء : بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے پشاور میں بچوں کے اسکول پر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے بیشمار بچوں کے جاں بحق ہونے کے سوگ میں آج رات بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو دی گئی ڈنر کی دعوت کو منسوخ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی اخبار”انڈیا ٹوڈے“ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے پشاور میں بچوں کے اسکول پر سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے بیشمار بچوں کے جاں بحق ہونے کے سوگ میں آج رات بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو دی گئی ڈنر کی دعوت کو منسوخ کردیا۔ بھارتی  اخبار نے پشاور حملے کو 2004 کے روس کے اسکول کو چیچن دہشت گردوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے واقعے سے تشبہیہ دی جس میں 177بچے جاں بحق ہوئے تھے۔ اخبار کے مطابق پشاور کے اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ارکان پارلیمنٹ کو دیئے گئے ڈنر کی دعوت کو منسوخ کردیا گیا،سشما سوراج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں معصوم بچوں کے قتل عام کے سوگ میں پارلیمنٹ کے ارکان کو میری طرف سے آج رات کھانے کی دعوت منسوخ کردی گئی ہے۔اخبار نے لکھا کہ پاکستانی تاریخ کایہ سب سے بدترین خونی حملہ ہے جس میں160افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں124بچے شہید کردیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق سلفی وہابی گمراہ فرقہ سے ہے اور تمام سلفی وہابیوں کے تانے بانے سعودی عرب سے ملتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سلفی وہابی فکر کا خاتمہ بہت ضروری ہے سلفی وہابی فکر سے دنیا میں یزیدیت اور دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

News ID 1846326

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha