8 دسمبر، 2014، 10:11 AM

جواد ظریف

ایران ، دہشت گردی کے خاتمہ تک عراقی عوام کے ساتھ ہے

ایران ، دہشت گردی کے خاتمہ تک عراقی عوام کے ساتھ ہے

مہر نیوز/8 دسمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ تہران میں ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران ،دہشت گردی کے خاتمہ تک عراقی عوام کے ساتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی صرف عراق کی مشکل نہیں بلکہ دہشت گردی سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ تک ایران عراق کی حمایت جاری رکھےگا۔ جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ملک ہے جس نے عراقی عوام کی دہشت گردی کے مقابلے میں سب سے پہلے مدد کی۔ظریف نے کہا کہ ایران و عراق دو برادر ، دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کے آپس میں بہت زيادہ سیاسی، ثقافتی، مذہبی اور تاریخی مشترکات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام اور فوج نے ملکر دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اور دہشت گردوں پر عراقی عوام اور فوج کو روزبروز فتح حاصل ہورہی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کی بے دریغ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف عراق کو مدد بہم پہنچائی۔ انھوں نے کہا کہ عراقی عوام اتحاد کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں اورعراقی عوام اور فوج نے ملکر دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے قدم اکھاڑ دیئے ہیں۔

News ID 1845805

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha