30 نومبر، 2014، 9:48 PM

ایبولا کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6928 ہو گئی

ایبولا کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6928 ہو گئی

مہر نیوز/30 نومبر/ 2014 ء : عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6928 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6928 تک پہنچ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گذشتہ بدھ کو جاری کردہ ایبولا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بعد سے اس میں 1000 سے زائد ہلاکتوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے لیکن اس میں گذشتہ ہفتے ہونے والی وہ ہلاکتیں بھی شامل ہیں جن کی پہلے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ مالی نے ابیولا سے سات افراد کے ہلاک ہونے اور ایبولا کے تصدیق شدہ دس مریضوں کی اطلاع دی ہے۔ لائبیریا میں ایبولا سے 4181 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایبولا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں لائبیریا میں ہوئیں لیکن وہاں ایبولا کے کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ گنی میں ایبولا کی وبا ’قابو‘ میں ہے۔ یہ بیماری بہت تیزی سے سرائیلون میں پھیل رہی ہے جہاں پر 6802 ایبولا کیسز کی اطلاع ہے۔

News ID 1845345

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha